پشاور۔ وزیر اعلی خیبر پختونخو اعلی امین خان گنڈا پور نے خیبر میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان کر دیا ہے یہ اعلان انہوں نے خیبر میڈیکل کالج کے نئے معنی آڈیٹوریم اور اپ ڈیٹڈ لائبریری کے افتتاح کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی کیا ، تقریب میں مشیر صحت احتشام علی، چیئر مین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر واجد علی صدر اپنا ڈاکٹر ارشد ریحان، ڈین خیبر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمود اور نگزیب، اساتذہ، طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ڈین وی ای او کے ایم سی پروفیسر ڈاکٹرمحمود اور نگزیب نے بتایا کہ کالج اس وقت یو نیورسٹی کے معیار پر پورا اترتا ہے کیونکہ یہاں 12 پی ایچ ڈی فیکٹی ممبران موجود ہیں، 140 کنال پر مشتمل کیمپس ہے ( جو مطلوبہ 80 کنال سے زائد ہے ) اور جدید انفراسٹرکچر بھی موجود ہے انہوں نے کہا کہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے آرگن ٹرانسپلانٹ کے لیے 500 ملین روپے بطور سیڈ منی وصول ہو چکے ہیں، جبکہ دوسری قسط کے 500 ملین روپے باقی ہیں، جس کی فراہمی وزیر اعلیٰ نے فوری طور پر منظور کر لی کارڈیک سرجری یونٹ کے قیام کے لیے 300 ملین روپے کی فوری فراہمی کی بھی درخواست کی گئی جسے وزیر اعلیٰ نے منظور کر لیا۔