پشاور۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سوات کو 2 حصوں بالائی اور زیریں سوات میں تقسیم کر کے نیا ضلع بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس طرح صوبے میں اضلاع کی تعداد 34 سے بڑھ کر 36 ہو جائے گی ، اپر سوات اور لوئر سوات میں مختلف علاقوں کو تقسیم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے، محکمہ ریونیو نے کمشنر ملاکنڈ اور ڈی سی سوات کو مراسلہ ارسال کردیا خیبر پختو نخوا حکومت نے سوات کو 2 حصوں بالائی اور زیریں سوات میں تقسیم کر کے نیا ضلع بنانے کا فیصلہ کیا ہے مراسلے میں کمشنر اور ڈی سی کو 3 دن کو اندر اندر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، مراسلے کے مطابق بالائی سوات کے نام سے نیا ضلع قائم کیا جائے گا جبکہ موجودہ حصہ زیریں سوات کہلائے گا۔