حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سیلاب متاثرین کیلئے 30 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان Home / پاکستان /

سیلاب متاثرین کیلئے 30 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان

ایڈیٹر - 30/08/2025
 سیلاب متاثرین کیلئے  30 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان

اسلام آباد۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے سیلاب کی تباہی کے پیش نظر پاکستان کیلئے فلڈ ریلیف کے طور پر 30 لاکھ ڈالر ہنگامی امداد کا اعلان کر دیا۔ اے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی کے صدر ماساتو کا نڈا نے لاہور میں دریائے راوی کا دورہ کیا اور فلڈ ریلیف کیلئے 30لاکھ ڈالر کی ایمر جنسی گرانٹ دینے کا فیصلہ بھی کیا۔ صدراے ڈی بی ماساتو کا نڈا نے لاہور میں دریائے راوی کے دورے کے موقع پر پاکستان میں شدید بارش اور سیلاب سے جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور بیان میں کہا گیا کہ فنڈ ز متاثرہ خاندانوں اور کمیونٹیز کی فوری بحالی کیلئے فراہم ہوں گے۔ ماساتو کا نڈا نے وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی، جس میں سرمایہ کاری اور اصلاحات پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پاکستان کو معدنیات کے عالمی سپلائر کے طور پر اہم کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا اور ریکوڈک منصوبے کیلئے 410 ملین ڈالرفنانسنگ پیکیج کی حالیہ منظوری کا تذکرہ بھی ہوا۔ صدراے ڈی بی نے بی آئی ایس پی سینٹر اور پائیدار ایوی ایشن فیول فیکٹری کا دورہ بھی کیا اور اس موقع پروزیر اعلی پنجاب مریم نواز سمیت اعلی حکام سے ملاقاتیں کی اور ترقیاتی ایجنڈے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔