حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ۔آپریشن سے متاثرہ عوام پر رحم کریں اور ان کی گھروں کو جلد واپسی یقینی بنائی جائے۔ سراج الحق Home / پاکستان /

باجوڑ۔آپریشن سے متاثرہ عوام پر رحم کریں اور ان کی گھروں کو جلد واپسی یقینی بنائی جائے۔ سراج الحق

ایڈیٹر - 28/08/2025
باجوڑ۔آپریشن سے متاثرہ عوام پر رحم کریں اور ان کی گھروں کو جلد واپسی یقینی بنائی جائے۔ سراج الحق

باجوڑ میں آپریشن سے متاثرہ عوام پر رحم کریں اور ان کی گھروں کو جلد واپسی کا طریقہ کار بنایا جائے۔ ملٹری آپریشن مسئلے کا حل نہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا باجوڑ کے علاقے خار میں آئی ڈی پیز کے لیے لگائے گئے کیمپ کے دورے اور آپریشن سے متاثرہ لوگوں سے ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی باجوڑ کے امیر صاحبزادہ ہارون رشید ، حاجی سردار خان اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ باجوڑ میں یہ 23 واں فوجی آپریشن ہے اگر امن قائم ہونا ہوتا تو اب تک قائم ہو چکا ہوتا لیکن تاریخ یہی بتاتی ہے کہ اس سے مقامی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے ، حکومتی اور سیکیورٹی ادارے جلد از جلد لوگوں کو واپس اپنے گھروں میں بسائے۔ انہوں نے بتایا کہ باجوڑ کے لوگ نہایت غریب لوگ ہیں ، گھروں کو چھوڑ کر اب مفلسی کی زندگی گزار رہے ہیں اور صوبائی حکومت ان کی دیکھ بھال سے لاعلم ہے ، ایک ماہ ہونے کو ہے مگر تاحال صوبے کے وزیراعلیٰ نے یہاں کا دورہ نہیں کیا اور ان کی خبرگیری نہیں کی۔ انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مقتدر قوتیں باجوڑ میں آپریشن سے متاثرہ عوام پر رحم کریں اور ان کی گھروں کو جلد واپسی کا طریقہ کار بنایا جائے۔ ملٹری آپریشن مسئلے کا حل نہیں۔