حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
بونیر میں 19 افراد کی شہادت سربراہ بھی صدمے سے چل بسا Home / پاکستان /

بونیر میں 19 افراد کی شہادت سربراہ بھی صدمے سے چل بسا

ایڈیٹر - 28/08/2025
بونیر میں 19 افراد کی شہادت سربراہ بھی صدمے سے چل بسا

 ضلع بونیر کے سیلاب سے زیادہ متاثرہ گاؤں ہیٹونٹی میں ایک خاندان کے 19 افراد کے جاں بحق ہو نیوالے گھر کے سر براہ اپنے پیاروں کی جدائی برداشت نہ کرتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے سیلاب کی تباہ کاریوں کا ایک ہولناک پہلو سامنے آیا ہے سیلاب ریلے میں عبد الخالق کے خاندان کے بیک وقت 19 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جبکہ عبد الخالق بچ گئے ، لیکن وہ بھی اس بڑے صدمے کو برداشت نہ کر سکے اور دل کا دورہ پڑنے سے وفات پاگئے جس کے باعث بونیر کی فضاء ایک بار پھر سوگوار، مرحوم مولانا اکرام کے والد تھے وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور سیلاب متاثرہ خاندان ایک اور سانحے سے دو چار مولانا کے والد کی جدائی نے علاقے سر غمگین کر دیا