خیبر پختونخوا میں آج سے 2 ستمبر تک مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جس پر پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کی روشنی میں آج سے 2 ستمبر تک خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے مزید بارشوں، آندھی، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اس دوران تیز بارشوں کے باعث بالائی اور وسطی اضلاع گلیات، مانسہرہ، کوہستان ( بالائی و زیریں) ، کولائی پالس، ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ ، بلگرام، ہنگو، تورغر، ہری پور، کرک، چترال (بالائی وزیریں)، دیر ( بالائی وزیریں)، سوات، شانگلہ، خیبر، کوہاٹ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کرم، لکی مروت، ملاکنڈ، مہمند، اورکزئی، بنوں ، وزیرستان (شمالی و جنوبی) اور ٹانک میں میں مقامی نالوں، برساتی چشموں اور دریاں میں فلیش فلڈ (اچانک سیلاب) کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ میں مقامی نالوں، برساتی چشموں اور دریاں میں فلیش فلڈ ) اچانک سیلاب کا خدشہ ہے۔