حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پبلک سروس کمیشن سکول ٹیچر کی آسامیوں کو درخواستیں جمع کی تاریخ میں توسیع کیجئے Home / پاکستان /

پبلک سروس کمیشن سکول ٹیچر کی آسامیوں کو درخواستیں جمع کی تاریخ میں توسیع کیجئے

ایڈیٹر - 24/08/2025
 پبلک سروس کمیشن سکول ٹیچر کی آسامیوں کو درخواستیں جمع کی تاریخ میں توسیع کیجئے

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن سیکنڈری سکول ٹیچر کو درخواست دینے کی تاریخ میں توسیع کریں! ہزاروں سیلاب زدہ اور جنگ زدہ علاقوں کے امیدواروں کا مطالبہ

خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے سیکنڈری سکول ٹیچر کے سینکڑوں نوکریاں مشتہر کئے جس کی آن لائن اپلائی کیلئے آخری تاریخ بیس اگست شام پانچ بجے مقرر کی گئی تھی لیکن بدقسمتی بعض قبائلی علاقہ جات جیسے باجوڑ، وزیرستان اور خیبر وغیرہ میں حالات انتہائی خراب ہونے کی وجہ سے اور بعض علاقوں جیسے سوات، بونیر، باجوڑ وغیرہ میں حالیہ سیلابوں کی وجہ سے انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر معطل تھی، اس کے علاوہ آخری دنوں میں پبلک سروس کمیشن کی سائٹ بھی انتہائی مصروف تھی جس کی وجہ سے ہزاروں امیدوار اپلائی سے محروم ہوگئے۔ لہذا تمام متاثرہ امیدواروں کیلئے سیکنڈری سکول ٹیچر کیلئے آن لائن درخواست دینے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کرتے ہیں