باجوڑ۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر سیلاب متاثرین میں معاوضے کے چیکس کی تقسیم جاری۔ضلع باجوڑ کی تحصیل جبرڑائی اور آدم شاہ گئی کے متاثرین میں مزید 1 کروڑ 11 لاکھ روپے کے معاوضے کے چیک تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ایم پی اے انورزیب، ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی موجود تھے۔ زخمیوں کے ورثاء میں مجموعی طور پر 90 لاکھ روپی تقسیم۔ متاثرہ مکانات کے مالکان کو فی کس 10 لاکھ روپے، مجموعی طور پر 90 لاکھ روپے دیے گئے۔مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔یاد رہے پہلے فی زخمی کیلئے 2 لاکھ اور متاثرہ مکانات کیلئے فی مکان 2 لاکھ روپے مقرر کیے گئے تھے، سابق صوبائی وزیر و ایم کیو ایم پی اے انورزیب خان کے کوششوں سے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے زخمیوں کیلئے 3 لاکھ اور متاثرہ مکانات کیلئے 8 لاکھ اضافہ کردیا گیا۔