سوات حالیہ سیلاب سے 2500 دکانیں متاثر ، 900 کروڑ روپے کا نقصان، دکاندار اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں مصروف ، ابھی تک حکومت نے حال بھی نہیں پوچھا تفصیلات کے مطابق دس روز قبل مینگورہ میں آنے والے سیلاب سے ملا بابا لنڈ کے کس ، چینہ مارکیٹ ، سہراب چوک، حاجی بابا، بنگلہ دیش اور دیگر علاقوں میں تقریبا2500 دکانوں کو نقصان پہنچا جس سے دکانوں میں موجود سامان تباہ ہو گیا اور چھوٹی دکانوں سمیت بڑے بڑے شاپنگ مالز کو بھی نقصان پہنچا ہے اس سلسلے میں ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ ابھی تک کے سروئے کے مطابق تقریبا 2500 دکانوں کو نقصان پہنچا ہیں جس سے 900 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے اور تاجر برداری سے کسی بھی حکومتی نمائندے نے نہیں پوچھا کہ کتنا نقصان ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ سوات میں ویسے بھی کاروبار نہ ہونے کے برابر تھا اور رہی سہی کسر سیلاب نے پوری کر دی جس سے تاجر برداری گھروں میں بیٹھ گئی ہے اور وہ زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم ہو گئے ہیں انہوں نے حکومت سے متاثرہ تاجروں کی بحالی کیلیے فوری طور پر بڑے امدادی پیج کے اعلان کا مطالبہ کیا۔