حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ ، مسلح افراد کی سہولت کاری پر بڑے جرمانے عائد ، گھر مسمار کیے جانے کا اعلان Home / پاکستان /

باجوڑ ، مسلح افراد کی سہولت کاری پر بڑے جرمانے عائد ، گھر مسمار کیے جانے کا اعلان

ایڈیٹر - 23/08/2025
باجوڑ ، مسلح افراد کی سہولت کاری پر بڑے جرمانے عائد ، گھر مسمار کیے جانے کا اعلان

باجوڑ۔ایم پی اے انورزیب خان کے رہائش گاہ پر اقوام سالارزئی کا امن و امان کے حوالے سے منعقدہ گرینڈ جرگے کا اعلامیہ جاری، جرگے میں قومی و سیاسی مشران کی کثیر تعداد میں شرکت۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق باجوڑ سالارزئی میں کسی نے بھی مسلح گروہوں کی سہولت کاری کی تو اُس کا گھر مسمار کیا جائے گا، علاقہ بدر کیا جائے گا اور 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا اور اُس کا خاندان پورے قوم کا دشمن ہوگا۔ رات کے وقت پورے سلارزئی میں بلا ضرورت نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔ اگر حکومت یا کوئی حکومتی ادارے سلارزئی میں کوئی کاروائی کرنا چاہتے ہو تو دن کے وقت کرے گا، رات کو کسی کو بھی اجازت نہیں ہوگی۔ اگر سلارزئی کے کسی بھی علاقے میں کوئی مسئلہ پیش آیا تو پورا سالارزئی قوم وہاں جاکر اُس کا مقابلہ کرے گے۔ سلارزئی کے تمام علاقوں میں پہرے مقرر کئے جائینگے۔ سیریم کورٹ کے ججوں کے سربراہی '' میں 2002 سے لیکر 2025 تکا تمام اپریشنز کے انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دیا جائے۔  سلارزئی میں اب تک جتنے بھی لوگ گرفتار ہوئے ہیں۔ وہ قوم کے سامنے لائے جائیں۔ جرگے میں ایم پی اے انور زیب خان، ملک گل کریم خان، ملک نواز خان، ملک رسول خان، ملک خان زادہ، میاں حبیب گل سمیت درجنوں مشران نے شرکت کی۔