حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سعودی عرب میں قیمتی کیبل چوری کرنے والا گروہ گرفتار Home / بین الاقوامی /

سعودی عرب میں قیمتی کیبل چوری کرنے والا گروہ گرفتار

سعودی عرب میں قیمتی کیبل چوری کرنے والا گروہ گرفتار

سعودی عرب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک ایسے منظم گروہ کو گرفتار کر لیا ہے جو طویل عرصے سے سرکاری اسکولوں، دفاتر اور مختلف فیکٹریوں سے قیمتی کیبل چوری کرنے کی وارداتوں میں ملوث تھا۔
۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران گروہ کے کئی ارکان کو حراست میں لیا گیا اور بڑی مقدار میں چوری شدہ کیبل بھی برآمد کر لی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس 
گروہ کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جا سکے