باجوڑ میں پاک فوج کو کامیابی، آپریشن مکمل کر کے علاقہ تر خوک کلیئر کروا دیا انقل مکانی کرنے والوں کو اپنے علاقوں میں جانے کی اجازت دے دی گئی۔ اسٹنٹ کمشنر باجوڑ صادق علی نے بتایا کہ باجوڑ کے علاقہ تر خو کے متاثرہ خاندان آج واپس اپنے علاقے میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کو واپسی پر امدادی رقوم اور ضروری سامان فراہم کیا جائیگا باجوڑ کے علاقے ترخو سے7 ہزار 984 افراد رضا کارانہ طور دوسرے علاقوں کی جانب منتقل ہوئے تھے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دیگر علاقوں کے متاثرہ خاندانوں کی واپسی کا عمل مرحلہ وار اور منتظم طریقے سے مکمل کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے گاؤں تر خو کے باشندوں کے صبر و قتل اور قربانیوں کو سراہا ہے رکن صوبائی اسمبلی و چیئر مین ڈیڈک ڈاکٹر حمید الرحمان نے کہا کہ گاؤں ترخو کے متاثرین اپنے گاں کو واپس جاسکتے ہیں۔ جو خاندان رجسٹریشن سے رہ گئے ہیں وہ اپنے شیڈول ٹائم کے مطابق رجسٹریشن کا عمل اپنے گاؤں سے بھی کرا سکتے ہیں۔ صوبائی حکومت کے طرف
سے پورا کیش پہلے انکو سم کارڈ کے ذریعے مل جائے گا۔