حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
تحصیل ماموند سے عارضی طور پر بے گھر متاثرین کی واپسی کا آغاز، ترخو گاوں کے عوام واپس جاسکتے ہیں Home / پاکستان /

تحصیل ماموند سے عارضی طور پر بے گھر متاثرین کی واپسی کا آغاز، ترخو گاوں کے عوام واپس جاسکتے ہیں

ایڈیٹر - 22/08/2025
تحصیل ماموند سے عارضی طور پر بے گھر متاثرین کی واپسی کا آغاز، ترخو گاوں کے عوام واپس جاسکتے ہیں

ٹارگٹڈ آپریشن کے پیش نظر تحصیل ماموند سے عارضی طور پر بے گھر متاثرین کی واپسی کا آغاز۔ 

تحصیل ماموند کے گاؤں ترخو کے متاثرین کی باعزت واپسی کا عمل آج سے شروع کر دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔اعلامیہ کے مطابق  سیکیورٹی فورسز نے گاؤں ترخو، تحصیل لوئی ماموند کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا ہے۔ انتظامیہ کا کہناہے کہ دیگر علاقوں کے متاثرہ خاندانوں کی واپسی کا عمل مرحلہ وار اور منظم طریقے سے مکمل کیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ نے گاؤں ترخو کے باشندوں کے صبر و تحمل اور قربانیوں کو سرا ہاہے ۔   رکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین ڈیڈک ڈاکٹر حمید الرحمان نے کہا کہ گاؤں ترخو کے متاثرین اپنے گاؤں کو واپس جاسکتے ہیں۔  مزکورہ گاؤں کے جو خاندان  رجسٹریشن سے رہ گئے ہیں وہ اپنے شیڈول ٹائم کے مطابق رجسٹریشن کا عمل اپنے گاؤں سے بھی آ سکتے ہیں۔ صوبائی حکومت کے طرف سے پورا کیش پیکج انکو سیم کارڈ کے ذریعے مل جائے گا۔ مزید گاؤں کے واپسی کے لئے تک ودو کر رہے ہیں۔