حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں 10 ہزار متاثرین کی رجسٹریشن مکمل ہوگئی ہے،اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی Home / لائف سٹائل /

باجوڑ میں 10 ہزار متاثرین کی رجسٹریشن مکمل ہوگئی ہے،اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی

باجوڑ میں 10 ہزار متاثرین کی رجسٹریشن مکمل ہوگئی ہے،اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی

ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی  نے ڈپٹی ڈی ای او لودان شاہد کے ہمراہ  ٹی ڈی پیز کے لیے  اتمان خیل کمپلیکس قذافی میں قائم  رجسٹریشن سنٹر کا دورہ کیا۔

اے سی خار نے نادرا اور جے ایس بینک کے کاؤنٹرز کا دورہ کیا  اور کارکردگی، کراؤڈ مینجمنٹ، سیکیورٹی اور مجموعی انتظامات کو چیک کیا  اور انہیں تسلی بخش پایا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر خار نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، PDMA، نادرا، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکمےآسانی کیساتھ رجسٹریشن کے عمل کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے  ان کی تعریف کی ۔

اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی نے کہا کہ کل 23 اگست سے تین سنٹرز میں رجسٹریشن ہوگی جن میں قذافی ، سی ایف سی نادرا خار اور ٹیکنیکل کالج عنایت کلے شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اب تک 10 ہزار متاثرین کی رجسٹریشن ہوگئی ہیں۔