سوات ۔ مینگورہ سیلاب نے عدنان کو بھی عمر بھر کی جمع پونجی سے محروم کر دیا، دودھ کا فارم اور امین چالیس بھینسیں اپنے ساتھ بہا لے گیا۔عدنان اجڑے فارم میں بے بسی کی تصویر بن گیا ہے تفصیلات کے مطابق حالیہ سیلاب نے بنگلہ دیش میں مقامی رہائیشی عدنان خان کے دودھ فارم کو بھی ساتھ بہا کے گیا ہے اور فارم میں موجود 50 بھینسوں میں چالیس بھینس اپنے ساتھ بہا لے گیا جبکہ دس بھینسوں کو مقامی لوگوں نے بچالیا عدنان خان نے بتایا کہ میرا تقریبادوکروڑ بیس لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے اور میں عمر بھر کی جمع پونجی سے محروم ہو گیا ہے انہوں نے حکومت سے فوری امداد کا مطالبہ کیا۔