اسلام آباد ۔وزارت داخلہ نے سینٹ کو بتایا ہے کہ ڈی پورٹ پاکستانی شہریوں کے بیرون ملک سفر پر 5 سال کی پابندی ہے۔ وزیرداخلہ حسن نقوی نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ پالیسی سے متعلق سیمیٹ کو تحریری طور پر آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بیرون ملک سے ڈی پورٹ شخص کو پی سی ایل پر رکھنے کی مدت 5 سال ہے تاہم اس سے زیادہ مدت کیلئے اسے پی سی ایل پر رکھا جا سکتا ہے۔ وزیر داخلہ نےکہا کہ پی سی ایل پر نام شامل ہونے کے بعد متعلقہ شہری 5 سال تک بیرون ملک سفر نہیں کر سکتا۔