حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
جان دیدیں گے لیکن پختونوں کےو سائل پر قبضہ نہیں ہونے دینگے ،ایمل ولی خان Home / پاکستان /

جان دیدیں گے لیکن پختونوں کےو سائل پر قبضہ نہیں ہونے دینگے ،ایمل ولی خان

ایڈیٹر - 21/08/2025
جان دیدیں گے لیکن  پختونوں کےو سائل پر قبضہ نہیں ہونے دینگے ،ایمل ولی خان

چارسدہ۔اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے نو جوانوں کو نظریاتی اور ریاستی سطح پر دہشت گردی اور انتہا پسندی میں مبتلا کر سکے تعلیم اور کھیل کھود سے دانستہ طور پر دور رکھا جارہا ہے تا کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت عالمی اور ملکی قو تیں ہمارے قدرتی وسائل پر قبضہ کریں تاہم جان دے دیں گے مگر کسی کو پختون قوم کے وسائل اور حقوق چھینے نہیں دیں گے صدارت ، وزارت ہماری منزل نہیں بلکہ پختون قوم کے حقوق کا حصول اور وسائل پر اختیار ہمارا نصب العین ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں ال پاکستان اسفند یار ولی خان فٹبال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر ضلعی صدر شکیل بشیر خان عمرزئی تینوں تحصیلوں کے صدور سمیت کا بینہ اراکین اور کارکن نے بھی بڑی تعداد میں موجود تھی تقریب سے ٹورنامنٹ کے پیٹرن ان چیف سید معصوم شاہ باچہ نے بھی خطاب کیا۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ فٹبال دنیا کا مشہور کھیل ہے انہوں نے کہا کہ نو جوانوں کو منشیات اور بندوق سے بچانے کیلئے کھیل کو دوقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے اعلان کیا که عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس میں سال کے بارہ مہینوں میں صوبائی سطح کے مختلف بارہ کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا اور نوجوان لڑکوں لڑکیوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ پختون قوم تشویش ناک دور سے گزر رہی ہے اور ان حالات میں پختون قوم میں اتفاق واتحاد کی اشد ضرورت ہے اور اگر پختون قوم بیدار نہ ہوئی تو پھر ان کا حشر بھی افریقہ جیسے ممالک کی طرح ہوگا انہوں نے کہا کہ ھمارا صوبہ وسائل سے مالا مال ہے مگر ان وسائل پر عدم اختیار کی وجہ سے پنجاب موجیں کر رہا ہے پنجاب میں ھمارے بجلی اور گیس سے کارخانے چل رہے ہیں اور روشنیاں ہیں مگر خیبر پختونخوا میں اندھیرے ہیں اور بد قسمتی سے جہاں سے گیس سپلائی کی جارہی ہے وہاں اسلے کا سکیں پہنیں گیس دستیاب نہ ہونے کی باعث لکڑیاں جلارہی ہیں۔