حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سیلاب سے صوبے کی 434 سرکاری املاک تباہ ابتدائی رپورٹ جاری Home / باجوڑ,پاکستان /

سیلاب سے صوبے کی 434 سرکاری املاک تباہ ابتدائی رپورٹ جاری

سیلاب سے صوبے کی 434 سرکاری املاک تباہ ابتدائی رپورٹ جاری

خیبر پختونخوا میں سیلاب سے سرکاری نقصانات کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔ پشاور سے جاری رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث 20 ارب روپے سے زیادہ کا مالی نقصان ہوا، 20 محکموں کی 603 سرکاری املاک کو نقصان پہنچا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بٹگرام میں سب سے زیادہ 214 سرکاری املاک تباہ ہوئیں، سوات میں 97، باجوڑ 65 اور مانسہرہ میں 58 سرکاری عمارتیں متاثر ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق 37 سرکاری تعلیمی ادارے ، 83 سڑکیں اور 10 پل مکمل تباہ ہوئے ، 226 ایریگیشن چینلز ، 68 واٹر سپلائی اسکیمیں متاثر ہوئیں، محکمہ آبپاشی کو 10 ارب 32 کروڑ اور 80لاکھ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا سی اینڈ ڈبلیو کو 3 ارب 43 کروڑ اور 80لاکھ رو پر کا نقصان پہنچا محلہ تعلیم کو ایک ارب 44 کروڑ اور 90لاکھ روپے، پبلک ہیلتھ انجینئر نگ کو 21 کروڑ 70لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو ارسال کر دی گئی ہے۔