جمرود کی معروف شخصیت ملک نصیر احمد کو کی خیل رہائی کے بعد اپنے علاقے پہنچ گئے۔ ان کی رہائی سینٹر الحاج تاج محمد آفریدی اور سابق ایم این اے الحاج شاہ جی گل آفریدی کی بھر پور کوششوں اور جدو جہد کے نتیجے میں عمل میں آئی اس موقع پر الحاج عبدالواحد آفریدی، عدنان خان اور فضل آفریدی بھی موجود تھے۔ ملک نصیر احمد کو کی خیل 28 دسمبر کو شاہ کس میں مختلف ایف آئی آر میں نامزد کرنے کے بعد گرفتار کیے گئے تھے اس موقع پر علاقے کے عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک نصیر احمد کو کی خیل کی رہائی ایک خوش آئند اقدام ہے جس سے قبائلی عوام میں اطمینان اور اعتماد کی فضا پیدا ہوئی، مقررین نے سینیر الحاج تاج محمد آفریدی اور سابق ایم این اے الحاج شاہ جی گل آفریدی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ قبائلی عوام کے مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ علاقے میں ملک نصیر احمد کو کی خیل کی رہائی پر خوشی کا اظہار کیا گیا قبائلی عوام نے کہا کہ وہ اپنے قائدین کے ساتھ ہر مشکل گھڑی میں کھڑے رہیں گے۔