باجوڑ کی تحصیل خار میں بدھ کی شام سڑک کنارے دھماکے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع اور مقامی رہائشیوں کے مطابق دھما کہ عنایت کلی بازار میں واقع بائی پاس روڈ پر غروب آفتاب سے کچھ دیر پہلے ہوا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کی جگہ سے گزرتے ہوئے دو افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے کے فوراًبعد عنایت کلے بازار میں تعینات پولیس ٹیم اور مقامی تاجر جائےوقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کیا۔ دھماکے کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں کی ہے جس کی مقامی پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔