پشاور ۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے صوبے کے 48 پولیس انسپکٹرز کو محکمانہ ترقی دیکر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (17-BS) کے عہدے پر ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والے افسران میں ایگزیکٹو اور لیگل کیڈر کے افسران شامل ہیں، جنہیں با قاعدہ بنیادوں پر ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ترقی پانے والوں میں فہیم با چا، اسماعیل شاہ محمد اجمل، نصر الله معظم خان، شاہین شاہ ، اکبر شاہ، بخت جمال، محمد نصیر، محمد ریاض، اکبر زیب، مشرف خان ، رحمت علی ، حیدر زمان خان نذر، میاں نیاز محمد گل ولی خان، سبز علی، جاوید اختر محمد اکرام، اسرار محمد، خیال روز ، رضا باچا، محمد راغب، نور، رحمان ،ظفر علی، حسن خان، سکندر شاہ محمد انور، جان محمد ، خورشید، راضی خان، محمد ریاض ، فرہاد حسین ، یوسف جان ، ریاض احمد علی جان، ظفر علی فضل سبحان ، دوست محمد مراد علی ، قیمت گل ، سید عامر عباس، میاں فاروق، اخلاق حسین شاہ، محمد شفیق محمد ظہور اور نعیم حسین شامل ہیں اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ترقی پانے والے افسران ایک سال تک پروبیشن پر رہیں گے مزید برآں 4 پولیس انسپکٹر ز کو عارضی بنیادوں پرڈی ایس پی کے عہدے پر چارج دینے کی منظوری بھی دی گئی ہے، جن میں فضل اکبر محمد اسرار، حضرت حسین اور عبید اللہ شامل ہیں۔