حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ: ڈی پی او کا قذافی رجسٹریشن سنٹر کا دورہ Home / باجوڑ /

باجوڑ: ڈی پی او کا قذافی رجسٹریشن سنٹر کا دورہ

باجوڑ: ڈی پی او کا قذافی رجسٹریشن سنٹر کا دورہ

باجوڑ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) باجوڑ وقاص رفیق نے ڈی ہی باجوڑ کے قذافی رجسٹریشن سنٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹریشن کے لیے صرف اسی علاقے کے متاثرین کو اندر جانے کی اجازت دی جائے جن کی باری سرکاری شیڈول کے مطابق مقرر کی گئی ہے۔

ڈی پی او نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق رجسٹریشن کی تاریخوں کا تعین کیا گیا ہے۔ افرا تفری اور بدانتظامی کی اصل وجہ علاقے کے اپنے ہی لوگ ہیں جو مقررہ تاریخوں سے ہٹ کر رجسٹریشن سنٹر میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے پولیس افسران کو سختی سے ہدایت دی کہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہی لوگوں کو رجسٹریشن کے لیے اندر جانے دیا جائے۔ بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈی پی او باجوڑ نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔