باجوڑ۔ تھانہ اتمان خیل پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی۔ متاثرین ماموند سے رجسٹریشن کے نام پر رقم بٹورنے والا فراڈی *آبرار اللہ* رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم جدید طریقے استعمال کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے رقم بٹور رہا تھا جسکو پولیس نے موقع پر گرفتار کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
اس حوالے سے عوام الناس کے نام خصوصی پیغام میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق نے کہا کہ اس قسم کے فراڈیوں سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ متاثرہ خاندان کسی بھی مالی نقصان سے بچ سکیں۔ ضلعی پولیس ہر وقت عوام کے تعاون سے ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کے لیے تیار ہے۔ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا اور کسی کو بھی ان کے نام پر ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مزید برآں متاثرہ خاندانوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ رجسٹریشن کا عمل صرف اور صرف *قذافی نادرا سنٹر اور ٹیکنیکل کالج عنایت کلے* میں جاری ہے۔ عوام سے درخواست ہے کہ صرف انہی مراکز سے رجوع کریں تاکہ فراڈی عناصر سے محفوظ ہو سکے۔
ترجمان باجوڑ پولیس