حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں جاری اپریشن سے تقریباً 18,332 خاندانوں کو ماموند کی 31 مختلف دیہاتوں سے منتقل کیا گیا ہے Home / باجوڑ,پاکستان /

باجوڑ میں جاری اپریشن سے تقریباً 18,332 خاندانوں کو ماموند کی 31 مختلف دیہاتوں سے منتقل کیا گیا ہے

باجوڑ میں جاری اپریشن سے تقریباً 18,332  خاندانوں کو ماموند کی  31 مختلف دیہاتوں سے منتقل کیا گیا ہے

پشاور ۔ باجوڑ میں جاری فوجی آپریشن کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے خاندانوں کی امداد اور بحالی کے لیے ایک اجلاس چیف سیکرٹری خیبر پختو نخوا کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں باجوڑ میں جاری آپریشن اور اس سے متاثرہ آبادی کی نقل مکانی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس کو ڈپٹی کمشنر با جوڑ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لوئے ماموند اور وڈا ما موعد تحصیلوں میں فوجی کاروائیوں کے بعد تقریباً 18,332 خاندان بے گھر ہوئے ہیں اور انہیں 31 مختلف دیہاتوں سے منتقل کیا گیا ہے۔ یہ خاندان فی الحال میزبان کمیونٹیز ، سپورٹس کمپلیکس، اور مختلف سرکاری عمارتوں میں رہائش پذیر ہیں تفصیلی غور و خوض کے بعد ، فورم نے بے گھر ہونے والے خاندانوں کی امداد کے لیے درج ذیل اہم فیصلے کیسے بے گھر ہونے والے 18,332 خاندانوں کو دو قسطوں میں فی خاندان 50,000 روپے کی نقد امداد فراہم کی جائے گی۔ پہلی قسط 25,000 روپے کی ہوگی ، جو بے دخلی کے وقت دی جائے گی، اور دوسری قسط 25,000 روپے واپسی کے وقت فراہم کی جائے گی یہ امداد صرف ان خاندانوں کو ملے گی جو پی ڈی ایم اے کے تحت رجسٹر ڈ ہوں گے اس ذمہ داری کا تعلق فنانس ڈیپارٹمنٹ ،ریلیف ڈیپارٹمنٹ اور پی ڈی ایم اے سے ہو گا بے گھر ہونے والے خاندانوں کو سرکاری اسکولوں، کالجوں اور پی ڈی ایم اے کیمپوں میں عارضی رہائش اور تیار کھانا فراہم کیا جائے گا۔ یہ ذمہ داری بھی ریلیف ڈیپارٹمنٹ، پی ڈی ایم اے، اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی ہو گیا سپورٹس کمپلیکس، خار، باجوڑ میں ایک پی ڈی ایم اے کیمپ قائم کیا جائے گا، جہاں ابتدائی طور پر 1,000 خاندانوں کی رجسٹریشن کی جائے گی