حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سیلاب قدرتی آفت ہے جس سے نجات کیلئے رجوع الی اللہ کی سخت ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان Home / پاکستان,سیاست /

سیلاب قدرتی آفت ہے جس سے نجات کیلئے رجوع الی اللہ کی سخت ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان

متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیکر ایمر جنسی بنیادوں پر ریلیف پہنچایا جائے۔

سیلاب قدرتی آفت ہے جس سے نجات کیلئے رجوع الی اللہ کی سخت ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد ۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ سینئر سیاستدان مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیلاب قدرتی آفت ہے جس سے نجات کیلئے رجوع الی اللہ کی سخت ضرورت ہے، متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیکر ایمر جنسی بنیادوں پر ریلیف پہنچایا جائے ، متاثرہ خاندانوں کیلئے ہمارے کارکن چوبیس گھنٹے خدمات انجام دے رہے ہیں، الخیر ٹرسٹ انکی مددو بحالی کیلئے اول روز سے کوشاں ہے جس میں کسر نہیں چھوڑی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی کے فلاحی ادارے الخیر ٹرسٹ کے چیئر مین محمد طاہر انصاری سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے الخیر ٹرسٹ کی بروقت امدادی کاروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیئر مین طاہر انصاری کو خدمات تیز کرنے کی ہدایت کر دی ۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پانچ دن گزرنے کے باوجود تاحال درجنوں افراد لا پتہ ہیں جن کو ابھی تک نکالا نہیں جاسکا چاہیے تو یہ تھا کہ حکومت اس حوالے سے سنجیدہ اور جنگی بنیادوں پر اقدامات کرتی مگر اب تک متعدد خاندان لاپتہ ہیں جس سے متاثرہ خاندان غم دسوگ کی حالت سے دو چار ہیں۔