حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
جمعیت علمائے اسلام نےاپو زیشن لیڈر کیلئے پی ٹی آئی کی حمایت کردی Home / پاکستان,سیاست /

جمعیت علمائے اسلام نےاپو زیشن لیڈر کیلئے پی ٹی آئی کی حمایت کردی

جمعیت علمائے اسلام نےاپو زیشن لیڈر کیلئے پی ٹی آئی کی حمایت کردی

 جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قومی اسمبلی اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈرز کے لئے تحریک انصاف کی حمایت کردی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈرز کی نامزدگی کے لیے سیاسی رابطے تیز ہو گئے جبکہ تحریک انصاف کے وفد نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جمعیت علما اسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے دو تفصیلی نشستیں کی ہیں جن میں اہم قومی، سیاسی اور پارلیمانی امور پر بات چیت ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانافضل الرحمن نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے پی ٹی آئی کی حمایت کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کا موقف ہے کہ دونوں ایوانوں میں اپوزیشن لیڈر پی ٹی آئی کا حق ہے اور وہ پارلیمان میں اپوزیشن کو متحد دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کو در پیش بحرانوں سے نکلنے کے لیے گرینڈ ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے۔