حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
متنازعہ ایس ایچ او بڈھ بیر عبد العلی عرف گبر بالآخر لائن حاضر ان کی جگہ نیا ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر تعینات Home / پاکستان /

متنازعہ ایس ایچ او بڈھ بیر عبد العلی عرف گبر بالآخر لائن حاضر ان کی جگہ نیا ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر تعینات

ایڈیٹر - 20/08/2025
متنازعہ ایس ایچ او بڈھ بیر عبد العلی عرف گبر بالآخر لائن حاضر ان کی جگہ  نیا ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر تعینات

پشاور۔تھا نہ بڑھ پیر کے متنازعہ ایس ایچ او عبداهلی عرف گیر" کو بالآ خر لائن حاضر کر دیا گیا واضح رہے کہ چند ہفتے قبل ایس ایچ او عبد العلی پر الزام عائد کیا گیا تھا اس نے چھاپے کے دوران گھر میں توڑ پھوڑ کی ہے اور خواتین وضعیف العمر افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا اس کے بعد عبد العلی پر دیگر سنگین الزامات بھی عائد کئے گئے جس پر تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی کی جانب عبدالعلی کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا اور پھر یہ مطالبہ تسلیم نہ ہونے پر تنازعہ بھی شروع ہوا یوں بڈھ بیر کے کچھ دیہات کے لوگوں نے ایس ایچ او کیخلاف احتجاج کیا اور بعض گاؤں کے مکینوں نے حمایت میں ریلی نکالی یوں الزامات کی چھان بین کیلئے چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی جبکہ یہ تنازعہ میڈیا اور بالخصوص سوشل میڈیا کی زینت بنا رہا اور یوں بالاخر کچھ دنوں بعد عبدالعلی عرف گیر کو لائن حاضر کر دیا گیا اور ان کی جگہ اکرم جان کو نیا ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر تعینات کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق عبد العلی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے جارہے ہیں اسی طرح افضل خان کو ایس ایچ او تھانہ ریگی ماڈل ٹاؤن مقرر کیا گیا ہے۔