باجوڑ۔ آئی ڈی پیز کے ساتھ ناروا سلوک کرنے پر ایک پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا۔ ڈی پی او کے مطابق گزشتہ روز اتمان خیل رجسٹریشن پوائنٹ پر آئی ڈی پیز کے ساتھ ناروا سلوک کرنے پر پولیس اہلکار عصمت اللہ کو معطل کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز ہمارے بھائی بہن ہیں، ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی بدتمیزی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ما موندآئی ڈی پیز کے لیے اتمان خیل میں گزشتہ کئی دنوں سے رجسٹریشن سنٹر قائم ہے، جہاں رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔