سندھ حکومت کے جانب سے خیبر پختونخوا کے سیلاب زدگان اور باجوڑ کے متاثرین کےلیے 12 ٹرک پر مشتمل امدادی سامان گورنر ہاؤس پشاور پہنچ گیا!!!!
سامان ممبر سنٹرل ایکزیکٹیو کمیٹی پی پی پی سید اخونذادہ چٹان، صوبائی صدر پیپلز پارٹی پختونخوا محمد علی شاہ اور ڈپٹی چئیرمین حلال احمر پختونخوا فرزند علی وزیر نے وصول کیا۔ اس موقع پر اُنھوں نے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ سامان حلال احمر کے زریعے متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا اور مزید امدادی سامان ملنے کا بھی امکان ظاہر کیا۔