حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
کمیونٹی سکول کے اساتذہ گزشتہ 23 ماہ سے تنخواہوں سے محروم Home / پاکستان /

کمیونٹی سکول کے اساتذہ گزشتہ 23 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

ایڈیٹر - 19/08/2025
 کمیونٹی سکول کے اساتذہ گزشتہ 23 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

اورکزئی ۔ قبائلی اضلاع میں محکمہ ایجوکیشن اور خیبرپختونخوا حکومت کے تحت چلنے والے کمیونٹی سکول کے اساتذہ گزشتہ 23 ماہ سے تنخواہوں سے محروم، 17 سو سے زائد طلباء کا تعلیمی مستقبل تاریکی کے جانب سے گامزن ہے اگر تنخواہیں نہ ملی تو تمام سکول مکمل بند کر دیں گے اس حوالے سے ایل ایف اے لیٹریسی فار آل ( تعلیم سب کیلئے) پراجیکٹ کے تحت کام کرنے والے اساتذہ نور اسلم ،آشنا دین ،نجیب اللہ ، عبدالواحد، نیک مر خان، عبدالراوف ،سید عالم و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہا کہ ایل ایف اے  صوبائی حکومت کا ایک اے ڈی پی پراجیکٹ میں کام کررہے ہیں جس کے تحت  قبائلی اضلاع میں 191 سکولوں میں 237 سٹاف ہیں اور 18 ہزار بچے اس سکولوں میں پڑھ رہے ہیں قبائلی ضلع اورکزئی میں 17سو سے زایدطلباء و طالبات کمیونٹی سکولوں میں پڑھتے ہیں 2022 میں وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے تمام پراجیکٹس ریگولر کئے لیکن ایل ایف اے کو ریگولر نہیں کیا گیا 23 ماہ سے سٹاف تنخواہوں سے محروم ہیں تنخواہیں جلد سے جلد ریلیز کیا جائےہمیں صرف 25 ہزار روپے تنخواہ دیا جا رہا ہے جب اپنے دفتر تنخواہ لینے کیلئے جاتے ہیں تو ہمیں شوکاز نوٹس دیا جا تا ہے 30 جون 2025 کے بعد پی سی ون بھی رینیو نہیں  کیا گیا 142 طلباء اور طالبات کو سکول میں صرف 1 استاد پڑھاتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی تنخواہوں سے محروم ہیں 
کمیونٹی سکولوں کو کسی قسم کے سہولیات فراہم نہیں کی جاتی ہے۔اگر ہمیں تنخواہ نہیں ملی تو سکول بند کر دیں گے جس سے سینکڑوں طلباء و طالبات کی  قیمتی مستقبل تاریک ہو جائیگا انہوں نے اورکزئی کے ایم این اے یوسف خان ایم پی اے اورنگزیب خان ڈپٹی کمشنر اور اعلی حکام فوری نوٹس لیکر اس معاملے کو حل کرنے کا مطالبہ کر دیا