خیبرپختونخوا میں مزید سیلاب کا خدشہ ہے، محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوات، بونیر، مانسہرہ، چترال اور بالائی اضلاع میں مزید سیلاب کا خدشہ ہے۔اس لیے اعلیٰ تعلیمی ادارے 19 سے 25 اگست تک بند رہیں گے، محکمہ اعلیٰ تعلیم نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ جامعات اور کالجز درس و تدریس کا عمل آن لائن جاری رکھیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں بھی ایک ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔