حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر باجوڑ بارش وسیلاب متاثرین میں فی کس 20 لاکھ روپے تقسیم Home / باجوڑ,پاکستان /

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر باجوڑ بارش وسیلاب متاثرین میں فی کس 20 لاکھ روپے تقسیم

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر باجوڑ بارش وسیلاب متاثرین میں فی کس 20 لاکھ روپے تقسیم


وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ہدایت پر سول کالونی خار میں ضلع باجوڑ تحصیل سالارزئی جبراڑے اور آدم شاگئی میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے شہداء کے ورثاء میں امدادی چیکس تقسیم کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے انورزیب خان، سابق ایم این اے و فوکل پرسن گل ظفر خان، ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان، اے سی خار ڈاکٹر صادق علی، ناظم اعلیٰ سب ڈویژن ناوگئی ڈاکٹر خلیل الرحمٰن، ناظم اعلیٰ سب ڈویژن خار حاجی سید بادشاہ، متاثرین کے لواحقین اور دیگر محکموں کے سربراہان شریک تھیں۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے طرف سے لواحقین کیساتھ اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کئی گئی، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ہدایت پر سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے انورزیب اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان نے تحصیل سالارزئی جبراڑے اور آدم شاگئی میں سیلاب کے باعث شہداء کے ورثاء میں مجموعی طور پر 4 کروڑ 2 لاکھ روپے اور متاثرہ گھروں کیلئے 20 لاکھ روپے(فی شہید 20 لاکھ اور فی گھر 2 لاکھ)  تقسیم کئے گئے۔یاد رہے کہ پہلے قدرتی افات سے شہید کیلئے 10 لاکھ روپے مقرر تھے، گزشتہ رات سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے انورزیب خان کے درخواست پر اب 20 لاکھ روپے دیے،اس کے علاوہ جتنے بھی زخمی ہے یا دیگر نقصانات ہوئے ہیں ان کو بھی معاوضہ دیا جائے گا۔ سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے انورزیب خان نے علاقے کے عوام کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت متاثرین کی ہر قسم مدد کرے گی اور انہیں بحال کرانے میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔