حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
وزیر اعلیٰ کا سیلاب سے جان بحق افراد کے ورثاء کو فی کس 20 لاکھ روپےاور نیا گھر بنانے کا اعلان Home / پاکستان,موسمیاتی تبدیلی /

وزیر اعلیٰ کا سیلاب سے جان بحق افراد کے ورثاء کو فی کس 20 لاکھ روپےاور نیا گھر بنانے کا اعلان

وزیر اعلیٰ کا سیلاب سے جان بحق افراد کے ورثاء کو فی کس 20 لاکھ روپےاور نیا گھر بنانے کا اعلان

 وزیر اعلی خیبر پختو نخوا نے بونیر میں جاں بحق افراد کے ورثاء کوفی کس 20 لاکھ روپے اور گھر بنا کر دینے کا اعلان کیا ہے، وزیر اعلیٰ نے کلاؤڈ بریسٹ کے بعد تباہی کی زد پر آنے والے علاقے بونیر اور سوات کا دورہ کیا اور سیلاب سے ہونے والے نقصان اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ جاں بحق افراد کے درجاہ کوفی کس 20 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ دورے کے موقع بونیر کے ڈپٹی کمشنر آفس میں سیلابی صورت حال اور ریلیف سرگرمیوں پر اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں سیلاب سے ہونے والے تباہ کاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کوگھر بنا کر دیں گے، بستیاں قائم کریں گے کسی پر احسان نہیں کر رہے، عوام کو ریلیف دینا ہمارا فرض ہے، وسائل موجود ہیں، مدد کیلئے کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں انفرا اسٹرکچر کوفوری بحال کیا جائے گا علی امین نے کہا کہ بونیر میں پانی کے راستے میں قائم عمارتوں کی وجہ سے زیادہ نقصان ہوا۔ ادھر سوات میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ سوات کے متاثرہ علاقوں میں سیلابی ملبہ ہٹانے کیلئے دیگر اضلاع سے بھی مشینری منگوائی جائے، سیلاب سے متاثرہ سرکاری ونٹی انفراسٹرکچرکی بحالی کیلے تفصیلی سروے جلد مکمل کیا جائے اور تمام متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگیاں فوری طور پر کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبے کے متاثرین سیلاب کو معاوضوں کی ادائیگی اور بحالی کے کاموں کیلئے محکمہ مواصلات اور ریلیف و آبادکاری کیلئے 3 ارب روپے جاری کر دیئے ہیں، سیلاب متاثرین کیلئے خوراک ، ادویات سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کی ہمہ وقت دستیابی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دریائے سوات کی آبی گزرگاہ کی حد بندی کیلئے ڈپٹی کمشنر سوات کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی جائے گی جو علاقے کے منتخب عوامی نمائندوں کی مشاورت سے ریو نیور یکارڈ کے مطابق دریائے سوات کی حد بندی کرے گی تا کہ مستقبل میں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی جانی ومالی نقصانات سے بچا جا سکے۔ قبل از این سوات پہنچنے پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں اور نہ اس کا کوئی نعم البدل ہے لیکن لوگوں کی املاک کو جو نقصان پہنچا ہے ہم اس کا بھر پور ازالہ کریں گے، ماضی میں لوگوں کیساتھ جو وعدے کئے گئے وہ پورے نہیں کئے گئے اس لئے لوگوں کا اعتماد خراب ہوا ہے لیکن موجودہ صوبائی حکومت ثابت کرے گی کہ سیلاب متاثرین کیساتھ جو وعدے کئے گئے ہیں وہ ہر لحاظ سے پورے کئے جائیں گے۔ بحیثیت وزیر اعلیٰ وعدہ کرتا ہوں کہ لوگوں کے تمام نقصانات کا سو فیصد ازالہ کیا جائیگا۔ صوبائی حکومت نئی محفوظ بستیاں آباد کرے گی تا کہ آئندہ اس طرح کی قدرتی آفات کی صورت میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع سے بچا جاسکے۔ بعد ازاں وزیر اعلی نے سوات کے سیلاب متاثرین میں امدادی چیکس بھی تقسیم کئے۔