حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سیلاب سے 61 اسکول تباہ 324 کو جزوی نقصان 8 اساتذہ و طلبہ جانبحق Home / پاکستان,موسمیاتی تبدیلی /

سیلاب سے 61 اسکول تباہ 324 کو جزوی نقصان 8 اساتذہ و طلبہ جانبحق

سیلاب سے 61 اسکول تباہ 324 کو جزوی نقصان 8 اساتذہ و طلبہ جانبحق

خیبر پختو نخوا کے بالائی اضلاع میں آنےو الے حالیہ سیلاب کے باعث 12 اضلاع میں ا سکول مکمل طور پر جاہ جبکہ 324 سکول جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں اساتذہ اور طلبہ سمیت 8 افراد جاں بھی جبکہ 5 زخمی بھی ہوئے ہیں، حکمہ ابتدائی وثانوی جھر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد، بونیر، تلگرام، باجوڑ، اپر چترال، سوات، لوئر و اپردیر، ہری پور، مانسہرہ مہمند اور شانگلہ میں سیلاب سے تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچا ہے سب سے زیادہ متاثرہ مضلع سوات میں 17 سکول مکمل تباہ اور 91 جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں، ہری پور میں 7 سکول مکمل تباہ اور 29 جزوی متاثر ہوئے جبکہ شانگلہ اور کوہستان لوئر بھی نمایاں طور پر متاثرہ اضلاع میں شامل ہیں بونیر میں ایک عمل عمل تہاہ جبکہ 14 سکولوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر6 ملے کے افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے ہیں جاں بحق ہونے والوں میں 2 تدریسی اور 4 غیر تدریسی عملہ شامل ہے اس کے علاوہ 2 طلبہ جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں، بونیر میں چار اساتذہ اور ایک عملہ کا اہلکار جاں بحق ہوا ہے جبکہ دو اساتذہ بھی بھی ہوئے ہیں بونیر میں ایک طالب علم زخمی اور ایک جاں بحق ہوا ہے، ایبٹ آباد میں بھی ایک طالب علم زخمی اور ایک جاں بحق ہوا ہے اس طرح شانگلہ میں سکول کے عملہ کا ایک اہلکار جاں بحق ہوا ے محکمہ تعلیم نے صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے ہنگامی بحالی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے، حکام کے مطابق سکولوں کی تباہی سے تعلیمی سرگرمیوں میں شدید خلل متوقع ہے جس کی بحالی میں وقت درکار ہوگا۔