حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
بونیر میں سیلاب سے ایک ہی خاندان کے 40 افراد شہید ہوگئے۔ Home / پاکستان /

بونیر میں سیلاب سے ایک ہی خاندان کے 40 افراد شہید ہوگئے۔

ایڈیٹر - 18/08/2025
بونیر میں سیلاب سے ایک ہی خاندان کے 40 افراد شہید ہوگئے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں سیلابی ریلوں سے تباہی کی المناک داستانیں سامنے آنے لگیں ، چندروز قبل آنے والے سیلاب میں ایک ہی خاندان کے 40 افراد جاں بحق ہو گئے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ضلع بونیر میں خوفناک بارشوں اور سیلاب سے ہر طرف تباہی کے مناظر اور لاشیں بکھریں پڑی ہیں سیلابی ریلے میں کسی کا مکمل خاندان تو کسی کے خاندان کے درجنوں افراد بہہ گئے۔ ضلع بونیر کے قادر نگر کے علاقے درہ میں سیلاب میں ایک ہی خاندان کے 40 افراد جاں بحق ہوئے اور ان کا پورا گھر بھی ملیا میٹ ہو گیا، بڑی تعداد میں مویشی بھی ہلاک ہوئے۔ قادر نگر کے گاؤں درہ کے رہائشی 60 سالہ شاکر اللہ نے بتایا کہ حالیہ سیلابی ریلے میں ہمارے خاندان کے 40 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 26 افراد تو ہم نے خود اپنے ہاتھوں سے دفن کیے اور باقی 16 افراد کی لاشیں تاحال نہیں ملی جو اب تک ملبے کے نیچے پڑی ہوتی ہیں۔ علاوہ ازیں سیلاب نے درہ گاؤں کو چٹیل میدان میں تبدیل کر دیا ، 2 منزلہ گھر بڑے چٹان اور پتھروں میں دب چکے ہیں، سیلابی ریلے کے بعد ورہ تک بیچنے والے رابطہ سڑکیں تباہ ہو چکی ہیں اور گاؤں کے ساتھ رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ دوسری جانب، قادر نگر میں سیلابی ریلے سے قبل سلیمان کے گھر میں اس کے بھتیجے کی شادی کی تیاریاں شروع تھی۔ سلیمان نے بتایا کہ اگلے دن شادی تھی مگر باراتی سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے، انہوں نے بتایا کہ میرے خاندان کے 38 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا گھر 35 کمروں پر مشتمل تھا جب کہ سیلاب کے وقت پڑوسی بھی ہمارے گھر پناہ لیے ہوئے تھے تاہم وہ بھی میرے گھر والوں کے ساتھ ہی سیلابی ریلے میں بہہ گئے اور ساتھ گھر بھی بہہ گیا، پیچھے صرف دو کمرے رہ گئے ہیں۔ ادھر، بونیر میں لاشوں کو دفنانے کیلئے قبرستان کم پڑگئے بنٹی علاقہ میں بیک وقت 45 قبریں کھودیں گئیں۔ بٹی گاؤں کے رہائشی عاطف نے بتایا کہ مسجد سے 45 قبریں کھودنے کا اعلان ہوا تو کہرام مچ گیا، نو جوان اعلان سنتے ہی قبرستان پہنچ جاتے ہیں۔