حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سینئر صحافی فاروق فراق کا جو انسال بیٹا قتل Home / پاکستان /

سینئر صحافی فاروق فراق کا جو انسال بیٹا قتل

ایڈیٹر - 18/08/2025
سینئر صحافی فاروق فراق کا جو انسال بیٹا قتل

پشاور۔ تھانہ پھندو کے علاقے شوتل باندہ میں سینئر صحافی میاں فاروق فراق کے جو انسال بیٹے کوقتل کر دیا گیا ، نا معلوم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی، تفصیلات کے مطابق مقتول کے کزن تیمور فراق نے پولیس کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ شوقتل بانڈہ میں سینئر صحافی میاں فاروق فراق کے جو انسال بیٹے میاں علی فراق جیسے ہی گھر سے باہر نکلے تو نا معلوم ملزم نے اس پر فائرنگ کردی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گیا، مجروح کو فوری طور پر امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جار ہا تھا کہ راستے میں وہ دم تو ڑگیا ، اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ پسند و نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے شوائد اکٹھے کئے قتل کی فوری وجہ معلوم نہ ہو سکی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔