مہمند میں حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کا سامان چوری کر لیا گیا۔ پولیس نے ہیلی کاپٹر کا سامان چوری کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے جائے حادثہ سے ہیلی کاپٹر کے ملبے سے سامان چوری کیا تھا۔ خیال رہے کہ 15 اگست کو خیبر پختون خوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر امدادی کارروائیوں سے واپسی پر ضلع مہمند میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، حادثے میں 2 پائلٹس سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہوئے تھے۔ ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقاتی ٹیم دوبارہ ضلع مہمند پہنچ گئی، سرکاری حکام کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے جائے حادثہ کا زمینی جائزہ لیا۔ تحقیقاتی ٹیم نے گزشتہ روز بھی جائے وقوعہ کا فضائی جائز و لیا تھا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے جائے وقوع کی ویڈیوز اور تصاویر بھی بنائی تھیں، دشوار گزار علاقے کے باعث تحقیقاتی ٹیم کا ہیلی کا پڑ جائے وقوع یا اطراف میں لینڈ نہیں کر سکا۔ تحقیقاتی ٹیم نے جائز و لیا کہ حادثے کا شکار ہیلی کا پر کس طرف سے آیا تھا اور کس طرف جارہا تھا، تحقیقاتی ٹیم نے وہ پہاڑ بھی دیکھا جس سے ٹکرا کر منہ طور پر سرکاری ہیلی کاپٹر تباہ ہوا، جائے وقوع پر بلند پہاڑ ہیں، جو گزشتہ روز بادلوں اور دھند میں ڈوبے ہوئے تھے۔