خیبر پختونخوا حکومت کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے دوران کریش ہونے والے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا ہے۔ سرکاری حکام نے بتایا کہ بلیک پاکس جائے حادثہ سے تقریبا 100 میٹر دوری کے فاصلے سے ملا، پولیس نے تباہ ہونے والے ہیلی کا پٹڑ کا بلیک باکس متعلقہ حکام کے حوالہ کر دیا ہے۔ یادر ہے کہ گزشتہ دنوں صوبے میں آنے والے بدترین سیلاب کے دوران ریسکیو آپریشن میں مصروف سرکاری ہیلی کاپٹر مہمند پنڈیالی سوکئی پہاڑی کے قریب حادثے کا شکار ہوا تھا، جس میں سوار 5 افراد شہید ہو گئے تھے۔