حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں ماموند متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد Home / پاکستان /

باجوڑ میں ماموند متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ایڈیٹر - 17/08/2025
باجوڑ میں ماموند متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

 باجوڑ میں ماموند متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔ ضلعی انتظامیہ باجوڑ، اے آئی ڈی انٹرنیشنل اور ضلعی یوتھ آفس باجوڑ کے تعاون سے تحصیل ماموند کے متاثرہ خاندانوں کے علاج معالجے کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ باجوڑ کی جانب سے اے آئی ڈی انٹرنیشنل کے تعاون سے تحصیل ماموند کے متاثرہ خاندانوں کے علاج معالجے کے لیے گورنمنٹ گرلز کالج خار اور کامرس کالج خار میں دو مقامات   پرفری میڈیکل کیمپ انعقاد کیا گیا۔فری میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا اور متاثرہ خاندانوں کو مفت ادویات، ٹیسٹ اور دیگر طبی سہولیات فراہم کیں۔ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ خاندانوں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی فوری طبی ضروریات ہر صورت پوری کی جائیں گی تاکہ متاثرہ خاندانوں کو صحت کی بنیادی سہولیات بروقت اور بہتر انداز میں میسر آئیں۔ متاثرین کی سہولت ضلعی انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہے۔