حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
مالاکنڈ: فائرنگ سے جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ اور انکی اہلیہ زخمی، بیٹا بیٹی شہید Home / پاکستان /

مالاکنڈ: فائرنگ سے جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ اور انکی اہلیہ زخمی، بیٹا بیٹی شہید

ایڈیٹر - 16/08/2025
مالاکنڈ: فائرنگ سے جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ اور انکی اہلیہ زخمی، بیٹا بیٹی شہید

پولیس ذرائع کے مطابق مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں جے یوآئی کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ کے گھر پرفائرنگ کی گئی۔

جس کے نتیجے میں مفتی کفا یت اللہ زخمی ہو گئے، انہیں ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ل یویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کی زد میں آ کر ان کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق ان کی بیٹی اور بیٹا فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے ہیں، واردات کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔