تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی راہنماؤں کے 26 نومبر احتجاج کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کےمعاملے میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے انسداددہشت گردی عدالت سے رجوع کر لیا ۔ انسداددہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج محمد علی وڑائچ نے کیس پر سماعت کی ۔عدالت نے سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کی 18 ستمبر تک ضمانت منظور کر لی ۔انسداد دہشتگردی عدالت نے اسلام پولیس کو سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کو گرفتاری سے روک دیا ۔
سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ ، زاہد بشیر ڈار اور مرتضی حسین طور ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کے تھانہ کراچی کمپنی میں وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے۔