جماعت اسلامی کے پی کے آمیر عبدالواسع والخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالدوقاص نے بونیر ، سوات ، باجوڑ سمیت ہزارہ کے ضلع بٹگرام میں جاری طوفانی بارشوں اور بادل پھٹنے کے نتیجے میں سینکڑوں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور آسمانی بجلی گرنے سے متعدد دیہات کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے پر دلی افسوس کااظہار کیاہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طورپر متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے سیلاب میں بہہ جانیوالے افراد کی میتوں کو ریسکیو کرنے اور لاپتہ افراد کا کھوج لگانے کےلئے اقدامات تیز کرے۔