باجوڑ کے تحصیل سلارزئی میں بادل پھٹنے اور آسمانی بجلی گرنے سے21افراد جاں بحق جبکہ 5زخمی ہوگئے ہیں۔19کی لاشیں برآمد،2کی تلاش جاری ہے۔جاں بحق افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ جاں بحق افراد کے نماز جنازے ادا کردی گئی۔ جاں بحق افراد میں ایک خاندان کے 8جبکہ دو خاندانوں کے پانچ پانچ افراد شامل۔ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ریسکیو 1122اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی کے مطابق باجوڑ کے تحصیل سلارزئی کے گاؤں جبراڑئی میں بادل پھٹنے اور آسمانی بجلی گرنے سے شدید تباہی ہوئی، جس کے نتیجے میں 04 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ضلع باجوڑ کے تحصیل سلارزئی کے علاقہ جبراڑئی میں رات تقریبا 12 بجے بادل پھٹنے اور آسمانی بجلی گرنے سے 4 مکان تباہ ہوگئے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق حادثے میں 26 افراد ملبے تلے دب گئے۔ جنہیں نکالنے کیلئے مقامی لوگوں نے امدادی کاروائیاں شروع کی۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی رات کے وقت جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی تاہم پانی کے بہاو تیز اور سطح اوپر ہونے اور پہاڑی تودہ گرنے سے راستہ بند ہونے کیوجہ سے ریسکیو کی مشینری کو پہنچنے میں کافی مشکل پیش آئی۔ تمام مشکلات کے باوجود بھی ریسکیو نے آپریشن میں حصہ لیکر ملبے تلے دب جانیوالے افراد کو نکالا۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی، اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر امجد خان بھی فوری طورپر امدادی کاموں کی نگرانی کیلئے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائیوں کی نگرانی کی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی نے میڈیا کو بتایا کہ اب تک 19افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ 5 زخمیوں کو نکالا گیا جس میں 3کوعلاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیا گیاہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ مزید2 لاشوں کی تلاش کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ جاں بحق افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ جاں بحق افراد میں ایک خاندان کے8جبکہ دو خاندانوں کے پانچ پانچ افراد شامل ہیں۔ ریسکیو 1122،ضلعی انتظامیہ باجوڑ کے آفیسران، الخدمت فاونڈیشن اور مقامی لوگوں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ واقعہ میں شہید ہونیوالے افراد کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔ آمیر جمعیت علمائے اسلام باجوڑ مولانا عبدالرشید نے جنازہ پڑھائی۔ نمازجنازہ میں رکن صوبائی اسمبلی انورزیب خان،ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی، اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی،قبائلی مشرا ن اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔ جاں بحق افراد کو سپردخاک کردیا گیاہے۔ دریں اثناء ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ خار ہسپتال ڈاکٹر نصیب گل نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کوحادثے میں زخمی ہونیوالے 3افراد لاگئے گئے تھے جن میں 2 زخمیوں کا علاج کرکے ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گی جبکہ ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں پشاور ریفر کردیا گیاہے۔باجوڑ کے اراکین صوبائی ڈاکٹر حمید الرحمن،نثار باز اور سیاسی قیادت نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور جاں بحق افراد کے ورثاء سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
جاں بحق افراد کے نام:
(1) مہرانہ بی بی ولد محمد حسن عمر 5 سال
(2) مینہ بی بی ولد عمر علی خان عمر 10 سال
(3) نورہ ولد عمر علی خان عمر 4 سال
(4) عماد خان ولد عمر علی خان عمر 6 سال
(5) مراد سعید خان ولد عمر علی خان عمر 1 سال
(6) شاہ ولی خان ولد محمد زرین خان عمر 43 سال
(7) مسمات ش بی بی ولد شاہ ولی خان عمر 23 سال
(8) ''ش'' بی بی ولد شاہ ولی خان 20 سال
(9) مسمات ن بی بی ولد شاہ ولی خان عمر 17 سال
(10) زوجہ نور عالم عمر 25 سال
(11) آسمہ بی بی ولد نور عالم عمر 4 سال
(12) قاسم خان ولد نور عالم خان عمر 2 سال
(13) زوجہ سعیداللہ عمر 31 سال
(14) کوچء بی بی ولد سعید اللہ عمر تقریباً 5 سال
(15) شبانہ بی بی ولد سعید اللہ عمر 11 سال
(16) وریشہ بی بی ولد سعید اللہ عمر 6 سال
(17) طلحہ خان ولد سعید اللہ عمر 3 سال
(18) عالیشہ بی بی ولد سعید اللّٰہ عمر 1 سال
(19) نوزائیدہ بچہ ولد نورعالم خان
(20) م بی بی ولد عمر علی خان
باجوڑ: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باجوڑ امجد خان کی نگرانی میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مقامی افراد کے مطابق اب بھی ایک بچہ لاپتہ ہے جن کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں مسلسل کام کر رہی ہیں