حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
تحریک انصاف کے چیئرمین نے باجوڑ اپریشن کی مخالفت کردی Home / پاکستان /

تحریک انصاف کے چیئرمین نے باجوڑ اپریشن کی مخالفت کردی

ایڈیٹر - 14/08/2025
تحریک انصاف کے چیئرمین نے باجوڑ اپریشن کی مخالفت کردی

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے باجوڑ میں جاری فوجی کارروائی کی مخالفت کر دی ہے۔

یونیورسٹی آف بونیر میں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان  نے کہا کہ ریاست کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ سیاسی استحکام چاہیے یا مسلسل غیر یقینی حالات۔ ہر روز وفاداریاں تبدیل کروانے اور سیاسی جماعتوں کو توڑنے کا عمل بند ہونا چاہیے۔ اگر ہم واقعی ملک کو بچانا چاہتے ہیں تو سب کو ایک قدم پیچھے ہٹ کر ہاتھ ملانا ہوگا۔