حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
معرکہ حق میں بھارت کو شکست: فیلڈ مارشل، ائیر چیف، وفاقی وزراء اور بلاول بھٹو کو اعلیٰ اعزازات سے نواز دیا گیا Home / پاکستان /

معرکہ حق میں بھارت کو شکست: فیلڈ مارشل، ائیر چیف، وفاقی وزراء اور بلاول بھٹو کو اعلیٰ اعزازات سے نواز دیا گیا

ایڈیٹر - 14/08/2025
معرکہ حق میں بھارت کو شکست: فیلڈ مارشل، ائیر چیف، وفاقی وزراء اور بلاول بھٹو کو اعلیٰ اعزازات سے نواز دیا گیا

ایوان صدر میں ہونے والی پروقار تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازت سے نوازا۔

صدر مملکت کی جانب سے وزیر خارجہ اسحاق ڈار،  وزیر اعظم کی جانب سے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

اس کے علاوہ وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر داخلہ محسن نقوی، احسن اقبال، شیری رحمان، فیصل سبزواری، مصدق ملک اور حنا ربانی کھر کو بھی سول اعزازات سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ طارق فاطمی، خرم دستگیر خان کو بھی اعلیٰ سول ایوارڈز سے نوازا گیا۔

صدر پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف معرکہ حق میں پاک فوج کو فرنٹ سے لیڈ کرنے اور بہترین جنگی حکمت عملی مرتب کرنے پر فیلڈ مارشل اور آرمی چیف عاصم منیر کو ہلال جرات سے نوازا گیا جب کہ  بھارت کو فضائی جنگ میں شکست فاش دینے پر چیف آف ائیر اسٹاف ائیر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو بھی ہلال جرات سے نوازا گیا۔