حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں کرفیو نافذ Home / پاکستان /

باجوڑ میں کرفیو نافذ

باجوڑ: آج صبح 11 بجے سے لیکر رات 11 بجے تک باجوڑ میں کرفیو نافذ ہوگی، ضلعی انتظامیہ

ایڈیٹر - 11/08/2025
باجوڑ میں کرفیو نافذ

باجوڑ: باجوڑ کے تمام مین شاہراہوں پر اج 11 اگست صبح گیارہ بجے سے لیکر رات گیارہ بجے تک 12 گھنٹے کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے. جبکہ ٹارگٹڈ آپریشن کے پیشِ نظر تحصیل ماموند کے تقریباً 27 علاقوں میں آج سے تین دنوں کیلئے 11 اگست صبح 11 بجے سے لیکر 14 آگست صبح 11 بجے تک مکمل کرفیو نافذ ہوگی۔

باجوڑ: ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ صبح 10:30  بجے تک اپنی سرگرمیاں ختم کر کے کرفیو کے دوران گھروں تک محدود رہیں، بصورت دیگر کسی ناخوشگوار واقعے کے ذمہ دار خود ہوں گے،  کئی دنوں سے تحصیل ماموند سے کثیر تعداد میں لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے متاثرین کیلئے 107 سرکاری سکولز اور کالجز خالی کردی ہے، جبکہ باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں 450 ٹینٹس پر مشتمل کیمپ قائم کیا گیا ہے۔