حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں جاری ممکنہ آپریشن کے پیش نظر اج بھی نقل مکانی کا سلسلہ جاری Home / باجوڑ /

باجوڑ میں جاری ممکنہ آپریشن کے پیش نظر اج بھی نقل مکانی کا سلسلہ جاری

باجوڑ میں جاری ممکنہ  آپریشن کے پیش نظر اج بھی نقل مکانی کا سلسلہ جاری

باجوڑ کی تحصیل ماموند میں جاری فوجی آپریشن اور کشیدگی کے باعث مقامی آبادی کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ امدادی رضاکاروں کے مطابق اب تک ایک ہزار سے زائد خاندان رجسٹر ہو چکے ہیں، جبکہ اتنی ہی تعداد میں متاثرین بغیر رجسٹریشن کے کیمپوں سے روانہ ہو چکے ہیں۔ متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ علاقے میں جاری گولہ باری، کرفیو اور نیٹ ورک کی بندش نے ان کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جس کے باعث وہ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ متاثرین نے فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ امن کے قیام کے لیے فوری اقدامات کریں تاکہ عام شہری مزید مشکلات سے بچ سکیں۔

واضح رہے کہ 29 جولائی کو علی الصبح تحصیل لوئی ماموند کے 16 دیہات میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کیا گیا تھا جس کے بعد عسکریت پسندوں کے خلاف فضائی اور زمینی آپریشن شروع کیا گیا۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس کارروائی میں 16 افراد زخمی جبکہ تین افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔