باجوڑ کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ایم این اے مبارک زیب خان کا ڈپٹی کمشنڑ باجوڑ کے ساتھ رابط انہوں نے متاثرین کے ہر قسم خدمت کرنے کے ہدایت کی ۔
ایم این اے مبارک زیب کا کہنا ہے کہ ماموند آپریشن کے صورتحال پر ضلعی انتظامیہ، خصوصاً ڈپٹی کمشنر باجوڑ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں۔
میری اولین ترجیح یہ ہے کہ اس مشکل وقت میں کسی بھی متاثرہ خاندان کو تنہا نہ چھوڑا جائے۔ اسی لیے ایمرجنسی بنیادوں پر تمام متاثرین کے لیے سرکاری اسکولوں میں فوری رہائش، خوراک، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔
اب تک 20 متاثرہ خاندان حفاظتی اقدامات کے تحت مقامی اسکولوں میں منتقل میں ۔
ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اور دیگر متعلقہ ادارے 24 گھنٹے متاثرہ عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔اور میرے نمائندے تمام انتظامات کی نگرانی کر رہا ہیں ،اور میں ہر ممکن وسائل بروئے کار لا کر متاثرین کی بحالی اور سہولت کے لیے کوشاں ہوں۔
یہ وقت اتحاد، صبر اور حوصلے کا ہے۔ ان شاء اللہ ہم سب مل کر اس آزمائش کو بھی کامیابی سے پار کریں گے