حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
14 اگست کو تمام صوبوں میں بھی پرچم کشائی کی تقریبات کا اعلان Home / پاکستان /

14 اگست کو تمام صوبوں میں بھی پرچم کشائی کی تقریبات کا اعلان

ایڈیٹر - 09/08/2025
14 اگست کو تمام صوبوں میں بھی پرچم کشائی کی تقریبات کا اعلان

 14 اگست کو یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستان بھر میں پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صبح 8 بجے پر چم کشائی کی مرکزی تقریب ہوگی قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے تمام صوبائی حکومتوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسی وقت یعنی صبح 8 بجے اپنے اپنے صوبوں میں پرچم کشائی کی تقریبات کا اہتمام کریں اعلامیے میں تمام متعلقہ اداروں اور اسٹیک ہولڈرز سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ 14 اگست کو صبح 8 بجے اپنی اپنی جگہوں پر پرچم کشائی کی تقریبات کا انعقاد یقینی بنا ئیں تقریبات کے حتمی شیڈول اور تفصیلات مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد جلد ہی جاری کر دی جائیں گی۔