خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اجتماعی شادیوں(اجتماعی خانہ اۤبادی) کے منصوبے کا باضابطہ اۤغاز کردیا گیا
شادی ہال تک پک اینڈ ڈراپ کی سہولت اور پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا،جہیزفنڈسے ہرجوڑےکو 2لاکھ روپے کے چیک بھی فراہم کی گئی تاکہ وہ اپنی اذدواجی زندگی کا اۤغاز معاشی خودمختاری کےسا تھ کرسکیں۔
تقریب میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی اۤمین گنڈاپورکاخصوصی پیغام بھی چلوایاگیا،اس پراجیکٹ کے تحت 4 ہزار جوڑوں کی شادیاں کرائی جائیں گی
تقریب میں خیبر پختونخوا کا ثقافتی رقص اتنڑ بھی پیش کیاگیا،تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر سید قاسم علی شاہ تھے۔